بھارت میں چند منٹ کے وقفے سے دو مرتبہ 6 سے زائد شدت کا زلزلہ




نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں تین منٹ کے وقفے سے دو شدید ترین زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 10 بج کر 31 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا دوسرا جھٹکا10 بج کر 34 منٹ پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس جھٹکے کی

شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز تاجکستان کے قریب 80 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاجکستان میں ہونے والے زلزلے کی شدت 7.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے قریب 80 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ جبکہ زلزلے کے جھٹکے افغانستان، پاکستان، بھارت ، چین اور نیپال میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلے کی سب سے زیادہ شدت افغانستان میں 7.5 ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ بھارتی شہر ہریانہ میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے، قندھار، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، پشاور، چندی گڑھ، ہریانہ، اترکھنڈ ، جموں و کشمیر اور دہلی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔ پاکستان میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کی رات کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت بلتستان، ملتان، سوات، راولپنڈی، آزاد کشمیر، ہنزہ، اسکردو، مردان سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4، گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔ ماہرین نے اتنے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes




اپنا تبصرہ بھیجیں