سوات ،مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے




سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں ایک با رپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوات ، مینگورہ و نواح میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3.9 اور گہرائی 138 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کئی شہروں میں شدید زلزلہ آیا تھا ۔ ریکٹر سکیل پراس کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes




اپنا تبصرہ بھیجیں