کوئٹہ پھر ملک دشمن کی کارروائی کا نشانہ بن گیا




کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس نور جیل کے قریب ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھ م ا ک ہ ، ایک ایف سی اہلکارشہید ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خوف کی فضا قائم ہوگئی ۔ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھ م ا ک ہ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھ م ا ک ے میں فرنٹیئرز کانسٹیبلری (ایف سی ) کاایک اہلکار شہید ہوگیا ہے جبکہ دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے مقامی ہسپتال روانہ کردئے گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں بھی لے لیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes




اپنا تبصرہ بھیجیں