پاکستان کے وہ شہر جہاں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہو رہی ہے




پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور شہر میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے بھی موسم کی خنکی بڑھادی ہے۔ علاوہ ازیں بنوں میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ باجوڑ اور خیبر میں بارش اور ژالہ باری سے سردی بڑھ گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes




اپنا تبصرہ بھیجیں